سندھ میں 31 جنوری کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ


سندھ میں 31 جنوری کے بعد آج عالمی وبا کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4556 ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 2 لاکھ 73 ہزار 465 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں 398 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 217 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں