بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کو 2 ہفتوں کیلئے کیٹگری سی ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ اسی نئی قسم کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت میں وائرس کے پیش نظر کیٹگری سی کے ممالک پر نظرثانی کیلئے اجلاس 21 اپریل کو ہو گا۔

بھارت میں کورونا کا سب سے بڑا وار

خیال رہے کہ بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں ایک ہی روز میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد بھارت میں اموات ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں