سابق آئی جی ناصر درانی کی نماز جناز ہ ادا کر دی گئی

ناصر درانی پولیس ریفارمز کمیشن کے چئیرمین مقرر|HUMNEWS.PK

سابق آئی جی خیبرپختونخوا (کے پی) ناصر درانی کی نماز جناز ہ ادا کر دی گئی ہے۔ 

ناصر درانی کی نمازجنازہ میں گورنر پنجاب اور آئی جی سمیت پولیس افسران کی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر درانی پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے چئیرمین مقرر

گزشتہ روز سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔

ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ناصر درانی گزشتہ 10 دن سے میواسپتال میں زیر علاج تھے اور  گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔

یاد رہے کہ ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

یہ  بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب کی تبدیلی، ناصر درانی اپنے عہدے سے مستعفی

ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔


متعلقہ خبریں