مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز

مریخ پر ناسا کے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز

تاریخ رقم ہوگئی، امریکی خلائی ادارے ناسا کے ہیلی مرتبہ اپنا روبوٹ ہیلی کاپٹر مریخ پر اڑایا ہے۔

س بات کی تصدیق مریخ پر موجود ایک سیٹلائٹ نے ہیلی کاپٹر کا ڈیٹا زمین پر بھیج کر کی ہے۔ یہ کسی دبسرے سیارے پر پہلی پاورڈ اور کنٹرولڈ پرواز ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے پیسیڈینا میں موجود ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری (جے پی ایل) میں انجینیوٹی نامی ہیلی کاپٹر پراجیکٹ کی منیجر میمی آنگ نے کہا کہ ’ہم اب یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسانوں نے کسی دوسرے سیارے پر روٹرکراف اڑایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا کے روبوٹ ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کے بعد مریخ پر کامیاب پرواز کی۔ یہ ناسا کے مریخ پر موجود مشن کی نئی کامیابی ہے۔ امکان ہے روبوٹ کی کامیاب پرواز کے بعد مریخ کے نئے گوشوں کی چھان بین میں مدد ملے گی۔

اس حوالے سے ناسا کی انجنئیر ٹیرن بیلی کا کہنا ہے کہ اس سے مریخ پر نئی انسانی تحقیق کی راہیں کھلیں ہیں کیونکہ ہیلی کاپٹر ایسے علاقوں میں جاسکے گا جہاں پرسیویرینس روور نہیں جاسکتی۔

مزید پڑھیں: انسانوں کو چاند پر بھیجنے کیلئے ناسا اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی استعمال کرے گا

ان کا مزید بتانا ہے کہ مریخ پر بہت سے غار ہیں اور سطح پر چلتے ہوئے روور کو اپنے راستے سے کئی چیزیں ہٹانی پڑتی ہیں آسانی سے نقل و حرکت کرسکتا ہے۔ اس لیے یہ بہت بڑی سہولت ہے کہ کسی اور سیارے پر اڑنے والی وہیکل استعمال کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ناسا نے اپنا پرسیویرینس روور 18 فروری کو سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ پر اترا تھا۔


متعلقہ خبریں