بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل


بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا ہے کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔  ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔

بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد

خیال رہے کہ بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارت میں ایک ہی روز میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 625 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد بھارت میں اموات ایک لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔


متعلقہ خبریں