نیب: حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پنجاب اسمبلی: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ حمزہ شہباز کی ضمانت کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے دیا تھا۔

شہباز شریف ، حمزہ شہباز ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے۔

نیب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا۔ نیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

امریکی سفیر کی حمزہ شہباز سے ملاقات پر حیرت ہوئی، علی زیدی

لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ضمانت دی تھی۔


متعلقہ خبریں