بھارت: کورونا، نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

بھارت: کورونا، نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے بعد آج پیر کی شب سے نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا: شکست دینے والوں کو دوبارہ کووڈ کا شکار بنانے کا ٹرائل

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب تک 12 کروڑ 30 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جب کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے 18 سال کی عمر کے تمام افراد بھی کورونا ویکسین لگوانے کے مجاز ہوں گے۔

بھارت کے طبی ماہرین کے مطابق اس وقت کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے باعث ملک کے نظام صحت پر غیر معمولی دباؤ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پیر کے دن کورونا وائرس کے ریکارڈ دولاکھ 73 ہزار آٹھ سو 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارت:18 سال کی عمر کے افراد کورونا ویکسین لگوانے کے مجاز قرار

بھارت میں گذشتہ ہفتے اسپتنک فائیو کی ایمرجنسی میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھارتی فرم بھارت بائیو ٹیک کی بنائی گئی ایسٹرازینکا کی کوویشیلڈ اور کوواکسن کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

کورونا ویکسینز کے حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت میں نہ بننے والی ویکسینز کی بھی فوری طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

ویکسینیشن مہم کا اعلان نئی دہلی میں پیر کی رات سے ایک ہفتے کے طویل لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو کروڑ کی آبادی والے دارالحکومت کے اسپتالوں میں بستروں کی تعداد کم پڑ گئی ہے اور آکسیجن کی فراہمی بھی متاثر ہے۔


متعلقہ خبریں