مسجد الحرام: خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر وائرل

مسجد الحرام: خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر وائرل

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج و عمرہ سیکیورٹی فورس میں شامل خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سعودی عرب: مسلح افواج میں خواتین کی بھرتیاں شروع

خاتون سیکیورٹی اہلکار خانہ کعبہ کے طواف کو منظم کرنے میں حصہ لے رہی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے اکاؤنٹ پر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر جاری کی جو ریکارڈ وقت میں وائرل ہوگئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر میں دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون سیکیورٹی اہلکار عمرہ زائرین سے خانہ کعبہ کے طواف کے دوران حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرا رہی ہیں۔

سعودی خواتین اب طلاق سے لاعلم نہیں رہیں گی

خلیجی اخبار کے مطابق صارفین نے عمرہ زائرین کی سلامتی اور مسجد الحرام کے تحفظ کے انتظامات میں خواتین کی شرکت پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں