کورونا ویکسین کے نام پر خالی ٹیکہ لگا دیا

کورونا وائرس سے بچاؤ: آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں ہیلتھ ورکر نے شہری کو کورونا ویکسین کے نام پر خالی ٹیکہ لگا دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہیلتھ پریکٹشنر نے سعودی شہری کو کورونا وائرس ویکسین کے نام پر دوا سے خالی سرنج سے ٹیکہ لگا دیا۔ جسے گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ریاض میں محکمہ صحت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کا تعلق اسی واقعے سے ہے جس میں ایک ایشیائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ ویڈیو میں ایک سعودی شہری کو ایک ایسا انجیکشن لگاتے دیکھا گیا جس میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ہی موجود نہیں تھی۔

جب واقعے کی تحقیقات کی گئیں تو مذکورہ ہیلتھ پریکٹشنر کا تعلق ریاض کے ایک نجی میڈیکل کالج سے نکلا جبکہ مذکورہ شہری سے بھی رابطہ کر کے اسے ضروری ہیلتھ سروسز فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں30لاکھ43ہزار سے زائد اموات

سعودی حکام نے کہا کہ اس طرح کا رویہ ہر صورت میں ناقابل قبول ہے اور نہ ہی وزارت صحت کے منظور شدہ طبی اصولوں کے مطابق ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے سلسلے میں متعلقہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور قانون کے مطابق جو بھی ضروری اقدام اٹھانا پڑا اٹھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں