قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

National Assembly

 قومی اسمبلی کے22 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ اجلاس جمعرات کے بجائے آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسدقیصر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

اطلاعات ہیں کہ شیڈول میں مذاکرات کی کامیابی کے سبب تبدیلی کی گئی۔ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے متعلق قرار نجی بزنس کے طور پر ایوان میں پیش کی جائے گی۔

آج منگل قومی اسمبلی میں نجی کارروائی کا دن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے آج ایوان کو مذاکرات بارے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد آج پیش کی جائے گی

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اورکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے معاملات درمیان طے پا گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں آج  فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک مسجد رحمت اللعالمین سمیت ملک بھر سے دھرنا ختم کرے گی۔

مقدمات ختم کیے جائیں گے اورجن کے نام شیڈول فور میں ہیں انہیں نکالا جائے گا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ تفصیلی بیان آج شام یا کل دوپہر پریس کانفرنس میں دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں