بھارت میں کورونا وائرس بےقابو

کورونا وائرس: دنیا میں 18 کروڑ 76 لاکھ سے زائد افراد متاثر

فوٹو: فائل


بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کورونا، نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ گزشتہ روز بھارت میں کورونا کا ایک دن میں اب تک کا سب سے بڑا وار سامنے آیا تھا۔

گزشتہ روز بھارت میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے بعد گزشتہ شب سے نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں اب تک 12 کروڑ 30 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جب کہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے 18 سال کی عمر کے تمام افراد بھی کورونا ویکسین لگوانے کے مجاز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: شکست دینے والوں کو دوبارہ کووڈ کا شکار بنانے کا ٹرائل

بھارت کے طبی ماہرین کے مطابق اس وقت کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے باعث ملک کے نظام صحت پر غیر معمولی دباؤ ہے۔


متعلقہ خبریں