حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ملک بحران میں ہے، احسن اقبال

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بڑا بحران ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بحران سے دوچار ہے اور حکومت کو نواز شریف کی جائیدادوں کی پڑی ہے، وزیراعظم غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے تحریک لبیک پرپابندی لگانے کی سمری منظوری کر لی

احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے اندر بحرانی صورتحال ہے، بیرونی سرمایہ کاری کہاں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز جوتقریرکی وہ سب کے سامنے ہے، عمران خان کا خطاب طعنوں اور نفرت پر مبنی تھا،عمران خان کے خطاب میں پاکستان کی جنت کا نقشہ کھینچا گیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں پیش کردہ ترقی کے اعدادوشمار حقائق کے منافی ہیں، دنیا کہہ رہی کی پاکستان کی معیشت گر رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بحران کو گفتگو سے حل کیا جائے تاکہ حالات نہ بگڑیں، حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بڑا بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے تمام فریقین گفت و شنید سے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، حکومت نے غیر سنجیدہ رویہ روا رکھا اور کالعدم تنظیم سے معاہدہ کرلیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کس بات پر خوفزدہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ ایک دانشمند رہنما سے محروم ہو گیا، وزیراعظم عمران خان

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعے کے حقائق عوام کے سامنے نہ آسکے جبکہ وزرا اور مشیروں کا ٹولہ آج خاموش ہیں اور وزیر اعظم نے بھی لاہور واقعے پر کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک لبیک سے مذاکرات ہی کرنے تھے تو کالعدم قرار دینے کا مقصد کیا تھا؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمان کو آج پھر ایوان میں بلایا گیا ہے، وزیر اعظم میں ہمت تھی تو پارلیمنٹ میں تقریر کرتے، گزشتہ روز پارلیمنٹ چل رہی تھی کہ یکایک اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ایک دم قومی اسمبلی کی دو دن کی چھٹی کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں