شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ چیف سلیکٹر کریں گے، مصباح الحق

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ شعیب ملک کو شامل کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ چیف سلیکٹر نے کرنا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ضرورت کےتحت کھلاڑیوں کا نمبر تبدیل کرنا پڑتا ہے، ایک یا دو کھلاڑی ٹیم میں تبدیل کرنے کا مارجن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ سیریز میں کامیابی پر پوری ٹیم خوش ہے، مصباح الحق

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم جو کھیل رہی ہے اس میں تجربے کی کمی ہے، آصف علی کو چیف سیلکٹر نے اسکواڈ میں منتخب کیا۔

سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر دینا غلط ہے میں ہر کھلاڑی کو سپورٹ کرتا ہوں۔

دوسری جانب زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ میں شامل 10 کھلاڑیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی ہے۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  کی درخواست پر 10 کھلاڑیوں کو پا کستان داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سی اے اے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمدحفیظ، عثمان قادر، آصف علی، محمد حسنین، دانش عزیز اور شرجیل خان غیر ملکی ایئرلائنز سے 27 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق  فخرزمان، محمد وسیم، ارشد اقبال اور حیدرعلی 28 اپریل کو لاہور پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

سی اے اے کے مطابق واپس آنے والے کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں