ناموس رسالت کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے، وزیراعظم

ترکی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کہی جس میں وزیرداخلہ اور وزیر مذہبی امور کی پارلیمانی پارٹی کو ٹی ایل پی سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق حکومت قرارداد پیش کرنے جارہی ہے، تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم کا مسلم ممالک کیساتھ مل کر گستاخی کیخلاف دنیا بھر میں مہم چلانے کا اعلان

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی، ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جا رہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کیلئے حکمت اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں