پرچے ختم نہیں کرسکتے، معاملہ عدالتوں میں جائے گا: فواد چودھری

پرچے ختم نہیں کرسکتے ، معاملہ عدالتوں میں جائے گا: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جن پر پرچے ہوئے وہ ہم ختم نہیں کرسکتے معاملہ عدالتوں میں جائے گا۔

دھرنوں میں شہید اہلکاروں کو شہید پیکیج دیا جائے گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کا لعدم ٹی ایل پی سے کیا گیا معاہدہ مکمل ہوگیا کیونکہ معاملہ ایوان میں آ گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے کالعدم ٹی ایل پی کا مطالبہ پورا کردیا کیونکہ قرار داد ایوان میں آگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، ہم انہیں نہیں بھول سکتے ہیں۔

کابینہ اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے تو وزیراعظم نے انہیں خوش امدید کہا۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی الیکٹرول ریفارمز پر زیادہ توجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پربریفنگ دی گئی جب کہ وزیر داخلہ نے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قرار داد قومی اسمبلی میں پیش

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا سسٹم بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق دینے کے لیے انٹرنیٹ بیس نظام واضح کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک الیکٹرونک ووٹنگ مشین پاکستان میں تیار ہوئی  ہے اور دوسری باہر سے منگوائی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی گئی ہے جس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بنیادی اشیا کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق مرکزی ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے وفاق کے زیر انتظام 5 اسپتالوں کے ایم ٹی آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کابل تک یونیسیف کے کنٹینرز کی ترسیل کی منظوری دی گئی۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی میں وفاق کے زیر انتظام اسپتالوں کو مل کر چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے تنظیم نو کی جا رہی ہے۔

ناموس رسالت کے معاملے پر پوری قوم متحد اور یک زباں ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مابق فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں اسلام کی نہیں بلکہ اسلام آباد پر قبضے کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پی ڈی ایم کا چورن بھی بیچ کر دیکھ لیا، کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اصلاحات کی دعوت دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پارلیمنٹ میں بڑے بڑے جوکر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں