افریقہ: چاڈ کے صدر باغیوں سے لڑتے ہوئے ہلاک

افریقہ: چاڈ کے صدر باغیوں سے لڑتے ہوئے ہلاک

چا: افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان فوج کی جانب سے نیشنل ٹیلی ویژن پرکیا گیا ہے۔

پیرس کلب نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے قرضوں کی ادائیگی معطل کر دی

دی افریقہ رپورٹ نے بتایا ہے کہ فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سے فرنٹ لائن میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق چاڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے جو بعد میں انتقال کرگئے۔

بھارت: ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 22 فوجی ہلاک، 32زخمی،کئی لاپتہ

صدر ڈیبی کے بیٹے 37 سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

دی افریقہ رپورٹ کے مطابق صدر ادریس ڈیبی کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

حوثی باغیوں نے نوجوان ماڈل کو اغوا کر لیا

ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدارمیں آئےتھے اور گذشتہ روز چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہوئےتھے۔


متعلقہ خبریں