عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی

نتائج

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ (ڈی آر اوز) اوراسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلعی ریٹرننگ افسران کے فرائض انجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ اضلاع  اور فاٹا میں ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز لیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 25 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور قومی اسمبلی کی 39 نشستوں کے لیے 39 ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 نشستوں  کےلیے 141 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں  کےلیے297 ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے۔

سندھ میں27 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اورقومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 61 ریٹرننگ افسران جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 130 ریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر 16 اورصوبائی نشستوں پر51 ریٹرننگ افسران جبکہ 34 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرتعینات کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کی تین نشستوں پرتین ریٹرننگ افسران تعینات ہوں گے۔

فاٹا کی سات ایجنسیوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران متعلقہ پولیٹیکل ایجنٹس ہوں گے۔


متعلقہ خبریں