وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ: کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا


وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرار داد پر مشاورت کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور نے پارلیمانی پارٹی کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بتایا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، ٹی ایل پی کارکنان پر قتل کے مقدمات واپس نہیں لیے جا رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی ایل پی کا مقصد ٹھیک ہے لیکن طریقہ کار درست نہیں تھا۔ عالمی سطح پر مضبوط کیس پیش کرنے کے لیے حکمت اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جن پر پرچے ہوئے وہ ہم ختم نہیں کرسکتے، معاملہ عدالتوں میں جائے گا۔

دھرنوں میں شہید اہلکاروں کو شہید پیکیج دیا جائے گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے کیا گیا معاہدہ مکمل ہوگیا کیونکہ معاملہ ایوان میں آ گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے کالعدم ٹی ایل پی کا مطالبہ پورا کردیا کیونکہ قرار داد ایوان میں آگئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں، ہم انہیں نہیں بھول سکتے ہیں۔

کابینہ اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریک ہوئے تو وزیراعظم نے انہیں خوش امدید کہا۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی الیکٹرول ریفارمز پر زیادہ توجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پربریفنگ دی گئی جب کہ وزیر داخلہ نے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں