بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و مایہ ناز بلے باز بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

26 سالہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے کے لیے محض 60 رنز درکار ہیں۔

اس وقت تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے جنہوں نے 56 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

حال ہی میں ویرات کوہلی سے ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن چھیننے والے بابراعظم نے 49 اننگز میں 1940 رنز بنا رکھے ہیں۔

ویرات کوہلی نے بابراعظم کو کیا مشورہ دیا؟

لاہور سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی تھی۔

بابراعظم کو چار میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں