بھارت کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے، وزیراعظم مودی

بھارت کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے، وزیراعظم مودی

نئی دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ پیدا شدہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

بھارت: کورونا، نئی دہلی میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچھ دیر قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ دنوں جو فیصلے کیے گئے اس سے کورونا وبا پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کیا کہ حالیہ دنو ں میں آکسیجن کی کمی ہوئی ہے کیونکہ آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی کمی کو بھی پورا کرنے کے لیے دوا ساز کمپنیوں سے مدد لے رہے ہیں۔

بھارت: آکسیجن کی عدم فراہمی، ایک رات میں 12 کووڈ مریضوں کی اموات

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ تمام ریاستی حکومتیں بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ آخری اقدام کے طور پر کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اسپتالوں میں بستروں کی کمی کو بھی پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں کیونکہ خدمت سے ہی ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سماج، اپنے  محل وقوع اور اپارٹمنٹس میں کوویڈ ڈسپلن کے نفاذ میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو حکومتوں کو نہ تو کرفیو اور نہ ہی کنٹینمنٹ زون بنانے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔

بھارت کا’ڈبل میوٹینٹ‘وائرس دنیا کیلئےنیا خطرہ قرار

بھارتی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بھارت میں جو ویکسین بنائی جائے گی اس کا آدھا حصہ براہ راست ریاستوں اور اسپتالوں کو دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں