پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی


پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے کے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیا گیا 150 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز 7 میں وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی۔

زمبابوے کی جانب سے کریگ ایرون 34 اور لیوک جونگوے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر تین، محمد حسنین دو جب کہ محمد حفیظ ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

اس سے قبل زمبابوے نے  ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوا ن نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے اور ناٹ آوَٹ رہے۔ پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور دانش عزیز نے 15 ،15 رنز بنائے

زمبابوے کے ویزلی مدھیویرے اور لیوک جونگوے نے دو، دووکٹیں حاصل کیں جب کہ رچرڈ این گراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں