سندھ: کورونا کا برطانوی وائرس عوام کو تیزی سے متاثر کرنے لگا


کراچی: سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کی برطانوی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 148 اموات ہوئیں، این سی او سی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کراچی میں کی جانے والی جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50 فیصد نمونوں میں کورونا کی برطانوی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کا برطانوی وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اورزیادہ خطرناک بھی ہے۔

کورونا: اسد عمر نے نئی بندشوں سے متعلق خبردار کردیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ عید شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس تیزی سے پھیلنے کاخطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں۔

 سندھ میں کورونا کے 397 مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 5499 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں