پشاور ہائیکورٹ کا نیب اور ایف آئی اے کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم


پشاور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نےں اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے  وفاقی سیکریٹری خوراک، صوبائی مشیر خوراک اور کلیکٹر کسٹم کو کل طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ افسران دفاتر سے باہر نکل کر سرکاری ریٹ پر اشیا کی قیمتوں کو یقینی بنائیں۔

مزید پرھین: رمضان پیکج:19اشیا خوردونوش پر2.5 ارب روپےکی سبسڈی کافیصلہ

دوران سماعتچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا عام مارکیٹ میں بھی عوام کو چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہے؟

ڈپٹی کمشنر اور ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے 81 سستے بازار قائم کیے ہیں جہاں پر چینی 85 روپے کلو دستیاب ہے۔

عدالت نے خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو بازاروں کا دورہ کرکے سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں