بھارت: کنگنا رناوت نے تیسرے بچے کی پیدائش پر سزا تجویز کردی

بھارت: کنگنا رناوت نے تیسرے بچے کی پیدائش پرسزا تجویز کردی

ممبئی: بالی وڈ میں اداکاری سے زیادہ متنازع بیانات اور تنازعات کے سبب سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے ملک میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

بھارت: اسپتال میں اکسیجن کی عدم دستیابی سے 22 کورونا مریض دم توڑ گئے

اداکارہ نے یہ تجویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں دی ہے۔

اداکارہ نے بھارت میں آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت: مسجد کووڈ19 کیئر سینٹر میں تبدیل

کنگنا رناوت نے لکھا ہے کہ آبادی کنٹرول کرنے کے لیے سخت قوانین بنانا چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی سچ ہے کہ اندرا گاندھی الیکشن ہار گئی تھیں اور بعد میں انہیں اس مسئلے کو اٹھانے پر مار دیا گیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں بحران کے پیش نظر تیسرے بچے کی پیدائش پر والدین کو جیل یا کم از کم ان پرجرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

بھارت کا’ڈبل میوٹینٹ‘وائرس دنیا کیلئےنیا خطرہ قرار

سوشل میڈیا پر اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے جاری کردہ بیان پر بے پناہ تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ خود اداکارہ کے مزید دو بہن بھائی ہیں۔


متعلقہ خبریں