پاک ایران سرحد: تیسری مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح ہو گیا

پاک ایران سرحد: تیسری مارکیٹ کا باضابطہ افتتاح ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کی سرحد پر تیسری مارکیٹ باقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات

ہم نیوز کے مطابق پشین بارڈر پر مند میں قائم کی گئی مارکیٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایرانی وزیر برائے سڑک و شہری ترقی محمد اسلامی نے شرکت کی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد پر تیسری مارکیٹ کا افتتاح عین اس وقت ہوا ہے کہ جب پاکستانی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر تہران میں ہیں جہاں ان کی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

ایران نے پاکستانی کینو پر عائد درآمدی پابندی ختم کردی، شاہ محمود

گزشتہ سال دسمبر میں پاک ایران دوسری بارڈر کراسنگ رمضان گبد مارکیٹ بھی کھولی جاچکی ہے۔

گزشتہ 70 سالوں کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان واقع سرحدی گزرگاہ پہ صرف تفتان اور میرجاوہ تک محدود تھی۔

دونوں ممالک کے وزرائےتجارت نے جولائی2019میں بارٹرٹریڈ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

تجارتی حجم میں اضافے کے لیے دونوں ممالک راہداری میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں