پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ہارنے کی پوری کوشش کی، شعیب اختر

شعیب اختر کی ادھوری خواہش

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج زمبابوے کے خلاف ہارنے کی پوری کوشش کی جب کہ زمبابوے نے میچ نہ جیتنے کی پوری کوشش کی ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اچھی بلے بازی نہیں کی، میں نے پہلے کہا تھا کہ زمبابوے کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم بہت اچھی دکھائی دی تاہم انہوں نے بھی وہی غلطیاں کیں جو پاکستان نے کی تھیں۔

محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضوان میں چلاکی اور پھرتی ہے انہیں پتہ کہ گیم کے اختتام تک انہوں نے کھیلنا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ خوشی ہے کہ عثمان قادر نے اچھی گیند بازی کی اگر وہ تین وکٹیں نہ لیتے تو پاکستان یہ میچ ہار سکتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیریز میں میچیور کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اگلا میچ بڑے مارجن سے جیتے۔


متعلقہ خبریں