ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ہیروں سے مزین ‘ماؤس’


گیمنگ ماؤس بنانے والی مشہور کمپنی ’ فائنل ماؤس‘ نے ہیروں سے مزین ایک لاکھ ڈالر یعنی ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے مالیت کا ماؤس متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آن لائن گیمنگ کی اسٹریمنگ کرنے والے کمپنی ٹوئچ کے ایک اسٹریمر کو کمپنی کی جانب سے یہ نایاب ماوس تحفے میں دیا گیا ہے،

اسٹریمر سُمٹ1 G نامی اسٹریمر نے اپنے مداحوں کو اس خوبصورت ماوس کا دیدار کرایا اور اسکی خصوصیات بتائیں۔

سُمٹ نے لائیو اسٹریمنگ میں اپنے مداحوں سے گفتگو میں کہا کہ’ اس ماؤس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہے جو اسے مہنگا ترین ماؤس بناتی ہے۔‘

انہوں نے اسے ’ مائی فرسٹ پیس آف جیولری‘ قرار دیتے ہوئے روز رات کو تجوری میں لاک کرنے کاارادہ بھی ظاہر کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک وائرس لیس ماوس ہے جس کے اسپیڈ عام ماوس سے قدرے زیادہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے ہلکہ دھات میگنیزیم سے اس ماوس کو بنایا گیا ہے

 


متعلقہ خبریں