اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں بھی دہشت گردی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

ملک بچانے کیلئے دو ادارے ہیں، عظیم افواج اور عدلیہ کو اس طرف دیکھنا ہو گا: شیخ رشید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی لہر آرہی ہے۔

کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 11 زخمی

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اندر سے کمزور کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ انشا اللہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوں گے۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 669 افراد کو رہا کردیا گیا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیکورٹی ناکامی ہے اس لیے گاڑی ہوٹل کی پارکنگ تک پہنچی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہانی کرائی کہ دھماکے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرائی جائے گی اور دہشت گرد اپنے منطقی انجام سے دو چار ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں بھی دہشت گردی ہو سکتی ہے۔

شیخ رشید، برطانوی سفیر ملاقات: نواز شریف کی ممکنہ پاکستان واپسی پر بات چیت

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے بلوچستان کی ترقی کا عمل روکنے کی کوشش کرنے والوں کو شکست ہو گی۔

وفاقی وزیرفواد چودھری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

سیکورٹی انتظامات مزید سخت کریں گے، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ میں ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے پر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کی ہر پہلو سے تفتیش کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں