کیا آپ بھی آٹھ مہینوں میں دنیا کی سیر کرنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ بھی آٹھ مہینوں میں دنیا کی سیر کرنا چاہتے ہیں؟ | humnew.pk

سیروتفریح کے شوقین افراد کے لیے آٹھ ماہ میں دنیا کی سیر پر لے جانے والا بحری میدان میں آ گیا۔

245 دنوں میں چھ  براعظموں اور 59 ملکوں کا سفر کرانے والا وائکنگ کروز اگست 2019 میں لندن سے روانہ ہوگا اور آٹھ مہینے بعد واپس آئے گا۔

کروز پر 59 ملکوں کا سفر کرنے کا موقع دنیا بھر سے صرف 930 خوش نصیب لوگوں کو ملے گا۔

اس انوکھے سفر پر صرف 66 ہزار ڈالر (تقریباً 76 لاکھ 31 ہزار روپے) خرچ آئے گا۔

بحری جہاز پر دو سوئمنگ پول، ایک سپا اور دنیا بھر کے کھانوں سے سجے آٹھ ریستوران ہوں گے۔

جہاز پر سب سے سستا 270 اسکوئر فٹ (ایک مرلہ) کا کمرہ ایک کروڑ روپے میں ملے گا۔

245 دنوں کا یہ دلچسپ بحری سفر ناروے کی کمپنی ’وائکنگ‘ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں