کورونا وائرس:پاکستان میں اموات کی تعداد16ہزار698ہوگئی

پاکستان میں کورونا

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید98اموات اور5ہزار857نئےکیسز سامنےآئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار698تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78ہزار238ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار935ہے اور6لاکھ 76ہزار605افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار718افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار562، خیبر پختونخوا 2 ہزار990، اسلام آباد 649، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 226 اور آزاد کشمیر میں 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: اسد عمر نے نئی بندشوں سے متعلق خبردار کردیا

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار533، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 9ہزار704، پنجاب2لاکھ 79 ہزار 437، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار81، بلوچستان21 ہزار242، آزاد کشمیر16ہزار26اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار215 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں