مریخ پر زندگی کی تلاش، خلائی مشن نے آکسیجن کا پہلا نمونہ نکال لیا


ناسا کو مریخ پر زندگی کی تلاش میں اہم کامیابی ملی ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ  اسکے خلائی مشن نے مریخ سے آکسیجن  کا پہلا نمونہ نکال لیا ہے۔

ناسا کے مطابق مریخ پر بھیجے گئے  پرسیویرنس مشن نے پہلی مرتبہ سرخ سیارے سے  کاربن ڈائی آکسائیڈ کا نمونہ حاصل کر کے اسے خصوصی آلات کے ذریعے آکسیجن میں تبدیل کیا ہے۔

ناسا کی اس کامیابی کے بعد  مستقبل میں مریخ پر زندگی گزارنے کو ممکن بنانے کیلئے مزید تجربات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

کاربن ڈآئی آکسائیڈ کو آکسیجن گیس میں تبدیل کرنے سے وہاں جانے والے خلابازوں کو بھی مدد مل سکتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ راکٹ کے لیے واپسی کا ایندھن بھی بن سکتا ہے۔

اس کامیابی کے بعد نئے آلے جسے ’موکسی‘ کا نام دیا گیا ہے کی مدد سے خلا باز کے گرد کاربن ڈائی آکسائینڈ کو آکسیجن میں بدلنے کا تجربہ کیا جائے گا۔ موکسی نامی آلہ الیکٹرولیسس کا استعمال کرکے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیولز سے آکسیجن کو الگ کرتا ہے۔

ابتدائی تجربے میں ’موکسی‘ نے پانچ گرام آکسیجن بنائی ہے اور ایک خلا باز اس سے دس منٹ سانس لے سکتا ہے۔ ناسا نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اگرچہ یہ معمولی سی مقدار ہے لیکن اس سے معلوم ہوگیا ہے کہ مستقبل میں کسی اور سیارے پر انسان کا سانس لینا ممکن ہوسکے گا۔

مریخ پر95 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ اور باقی 5 فیصد دیگر گیسیں ہیں جبکہ آکسیجن کی مقدار نا ہونے کے برابر0.1 فیصد ہے۔

 


متعلقہ خبریں