پنجاب کے ایک اور صوبائی وزیر کو نیب طلبی کا نوٹس جاری

پنجاب کے ایک اور صوبائی وزیر کو نیب طلبی کا نوٹس جاری

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے ایک اور صوبائی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو بھی تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔ محسن لغاری کو 4 مئی کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم محسن لغاری سے تفتیش کرے گی محسن لغاری کو 2018 تا 2019 میں شوگر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کو طلب کیا اور پنجاب کے صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کو بھی طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور

میاں اسلم پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی، نیب نے میاں اسلم کو 2018 تا 2019 شوگر پر سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے میاں اسلم سے ایکسپورٹ کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں