کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ درج

گزشتہ روز کوئٹہ میں سرینا چوک میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ آج درج کرلیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او سول لائن تھانے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جس میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

کوئٹہ واقعے سے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، جس کے مطابق دھماکے میں 80 سے 90 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ یہ مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ دھماکہ خودکش تھا، حملہ آور کی شناخت نہیں ہوئی، شیخ رشید

بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بال بیرنگ اور سی فور کیمیکل کا استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار، ہوٹل سیکورٹی انچارج سمیت سیکورٹی گارڈز شامل ہیں۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی نماز جنازہ کاسی قبرستان میں ادا کردی گئی۔


متعلقہ خبریں