اسلام آباد میں مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر

pims پمز

فوٹو: فائل


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سے 10 سال کی عمر کے مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے 11 سے 20 سال کی عمر کے 38 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 21 سے 30 سال کی عمر کے 65 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت جبکہ 31 سے 45 سال کی عمر کے 106 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: کورونا ، مثبت کیسز کی شرح 12.5 فیصد ہو گئی

ڈی ایچ او آفس کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق اسلام آباد میں 46 سے 60 سال کی عمر کے 67 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت جبکہ 61 سے 80 سال کی عمر کے 36 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 81 سال سے زائد عمر کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 649 جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 71 ہزار 533 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید98 اموات اور 5 ہزار 857 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار698تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78ہزار238ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 935 ہے اور 6 لاکھ  76 ہزار 605 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 7  ہزار 718 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 562، خیبر پختونخوا 2 ہزار990، اسلام آباد 649، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 226 اور آزاد کشمیر میں 449 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: اسد عمر نے نئی بندشوں سے متعلق خبردار کردیا

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71 ہزار 533، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 9 ہزار 704، پنجاب 2 لاکھ 79 ہزار 437، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار 81، بلوچستان 21 ہزار 242، آزاد کشمیر 16 ہزار 26 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں