وزیراعظم: این سی او سی برائے کورونا کا اجلاس طلب

مجرم نمبر ون نواز شریف جھوٹ بول کر باہر چلا گیا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے این سی او سی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملاقات کی جس میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک کی مجموعی صورتحال بتائی اور بطور خاص کورونا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی بابت بھی آگاہ کیا۔

کوروناوائرس: دنیا میں30لاکھ71ہزار سے زائد اموات

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ ملک بھر میں کورونا صورتحال اچھی نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے متنبیہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیوں پرعمل نہ ہوا تو بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کچھ نئے فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جمعہ کو نئی بندشوں کا اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کورونا پابندیوں پر قوم عمل نہیں کررہی ہے اور انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

کورونا وائرس:پاکستان میں اموات کی تعداد16ہزار698ہوگئی

انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور اسپتالوں میں آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت 90 فیصد استعمال ہورہی ہے۔


متعلقہ خبریں