شکایات موصول ہو رہی ہیں، بینک قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہمارا منشور ہے، بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں، ہمیں قرضوں کی فراہمی سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ قرضوں کی فراہمی کاعمل بہت سست ہے۔

اسلام آباد میں ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہ اتوار والے دن ہماری جدوجہد کو 25 سال مکمل ہوجائیں گے۔ 2013 میں خیبر پختونخوا سب سے پیچھے رہ گیا تھا۔ خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 کے دوران غربت میں کمی آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری کامیابی یہ ہوگی کہ غربت میں کمی آئے۔ 5 سال بعد جب الیکشن میں جاوں گا تو اس کو کامیابی سمجھوں گا کہ کتنے لوگوں کو غربت سے نکالا۔

مزید پڑھیں: پھلوں اور فصلوں کی نئی اقسام اور بیج متعارف کرائے جائیں گے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام شروع کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے۔ ہمار انظریہ ایک عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت محنت کش ہوتا ہے۔ غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ماہی گیروں کو قرضے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہروں میں بغیر منصوبہ بندی کے تحت عمارتیں بن رہی ہیں اور آبادی بڑھ رہی ہے۔ بغیر منصوبہ بندی کے باعث شہروں میں آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اگر اسی طرح بغیر منصوبہ بندی کے آبادی کا پھیلاوَ جاری رہا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ماحولیاتی آلودگی پر کام کر رہے ہیں۔ لاہور میں 50 جگہوں پر چھوٹے چھوٹے جنگلات لگائیں گے۔ ملک میں زیتون کے درخت لگانے سے انقلاب آرہا ہے۔ دریائےراوی کے قریب نیا شہر بنا رہے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔  بنڈل آئی لینڈ کے حوالے سے جدید پلان بنا ہوا ہے۔ کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے پڑیں گے۔ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہمارا منشور ہے۔


متعلقہ خبریں