سندھ: کورونا کے 433 مریضوں کی حالت تشویشناک

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے متاثرہ 433 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتائی ہے۔

وزیراعظم: این سی او سی برائے کورونا کا اجلاس طلب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 734 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 814 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں مزید 56 بچے کورونا وائرس سے متاثر

انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے مزید 14 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 4 ہزار 576 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 433 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا وائرس:پاکستان میں اموات کی تعداد16ہزار698ہوگئی

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا کے مزید 383 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 391 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں