لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

لاہوریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

فوٹو: فائل


لاہور کے شہریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی۔

جنرل منیجر اورنج لائن عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو ٹیسٹنگ مکمل ہونے پر دوبارہ چلائی جائے گی۔

عزیر شاہ کے مطابق لاہور کے چوک یتیم خانہ اور اسکیم موٹر اسٹیشن پر مظاہرین نے اورنج ٹرین پر پتھراؤ کیا تھا۔ پتھراؤ کے باعث اسٹشنز اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: اورنج ٹرین میں خسارہ ہے مزید قرض لینا ہو گا، وزیراعظم

انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے ٹریک کا بیلنس دوبارہ چیک کرنے کے بعد ٹرین کو چلائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2020 میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔

اکتوبر 2015 کو شروع ہونیوالا سی پیک کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مکمل ہونے میں پانچ سال لگے تھے۔

28 جنوری 2016 کو پراجیکٹ کے خلاف ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے سے متعلق دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے باعث گیارہ مقامات پر ایک سال دس ماہ تک کام بند رہا۔


متعلقہ خبریں