کورونا: چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

دنیا بھر میں سرنجوں کی کمی کا خدشہ

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ چینی ویکسین کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

کورونا: وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز صوبوں کو بھجوادیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین سے خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔ پاکستان نے چین سے 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں خریدی ہیں۔

ملک میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق نے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویز صوبوں کو بھجوا دی ہیں۔ وفاق نے اس ضمن میں صوبوں سے ان کی آرا بھی طلب کی ہیں۔

وزیراعظم: این سی او سی برائے کورونا کا اجلاس طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔


متعلقہ خبریں