ارتھ آور کی انوکھی تعریف: پنجاب کے وزیر کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ارتھ آور کی انوکھی تعریف: پنجاب کے وزیر کی ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور: پنجاب کے وزیر ثقافت اور کالونیز میاں خیال احمد کاسترو نے ’ارتھ آور‘ کی تعریف کی تو وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی۔

پنجاب کے ایک اور صوبائی وزیر کو نیب طلبی کا نوٹس جاری

یاد رہے کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی 22 اپریل کو ارتھ ڈے (یوم ارض) منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر دنیا کے مختلف افراد اپنے اپنے انداز اور طریقے سے ارتھ ڈے کی تعریف کر رہے ہیں اور اس کی اہمیت اجاگرکرکے لوگوں میں شعور پید اکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد اس بات کی اہمیت بتانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ماحول کو کس طرح کے خطرات درپیش ہیں؟ اور محفوظ و انسان دوست ماحول کی کیا اہمیت ہے؟

دنیا بھر میں آج ارتھ ڈے منایا جا رہا ہے

ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ کے رکن اور صوبائی وزیر برائے ثقافت اور کالونیز میاں خیال احمد کاسترو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں کی بڑی تعداد ریمارکس دے رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ ویڈیو نئی ہے یا پرانی؟

خلیجی اخبار اردو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اپنے مختصر ویڈیو میں بتا رہے ہیں کہ ارتھ آور یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ارتھ آتا ہے تو اسے روکنے کے لیے سبزہ کام کرتا ہے، درخت کام کرتے ہیں۔ آپ کے ہر ارتھ کو روکتے ہیں، ہر زلزلے کو روکتے ہیں تو ہم نے اسے روکنا ہے اور اسے گرین کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں