کسی اور کو بھی اسکور کرنے دیں: تبریز شمسی کا محمد رضوان سے دلچسپ مطالبہ

کسی اور کو بھی سکور کرنے دیں: تبریز شمسی کا محمد رضوان سے مطالبہ

 جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے سپنر تبریز شمسی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان سے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ بھائی کسی اور کو بھی اسکور کرنے دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پروٹیز کرکٹ ٹیم کے سپنر تبریز شمسی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مذاق ہی مذاق میں رنز بنائے جا رہے ہو۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

ٹویٹر پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ محمد رضوان بھائی کسی اور کو بھی اسکور کرنے کا موقع دیں، دوسرے لوگوں کو بھی زندہ رہنا ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان گزشتہ چند ٹی ٹونٹی میچز میں رنز کے انبار لگا رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انہوں نے فتح گر انداز کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 82 سکور بنائے تھے۔


متعلقہ خبریں