کراچی: کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

کراچی: شہر قائد میں کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔ اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کے دن بند رکھے جائیں گے۔

کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشگوئی

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت کراچی میں ہفتہ وار (سیف ڈیز) ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے اب جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سیف ڈے کو تاجر برادری کے کہنے پر تبدیل کیا گیا ہے۔

کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹی فکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔

کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار کو ہی بند ہورہی تھیں لیکن پھر حکومت  سندھ نے اچانک ہفتہ اوراتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں بھی دہشت گردی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

صوبے میں کاروباری اوقات سحری سے شام 6 بجے تک ہیں اور اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں