عالمی برادری ماحولیات کیلیے 100 ارب ڈالرز کی فراہمی کو یقینی بنائے، امین اسلم

عالمی برادری ماحولیات کیلیے 100 ارب ڈالر کی فراہمی کو یقینی بنائے، امین اسلم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عالمی برادری ماحولیات کے لیے 100 ارب ڈالرز کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ  اب وقت آگیا ہے کہ باتوں کے بجائے ماحولیاتی چیلنجز کا عملی طور پر مقابلہ کیا جائے۔

ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کومدعو نہ کرنے پر شور شرابے پرحیرت ہے،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق کلائمٹ لیڈر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کےمعاملے پر ڈو مور کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت سرفہرست ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے لیے عملی کوششوں پر یقین رکھتے ہیں اور موسمیاتی چیلنجز کا قدرتی حل پیش کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی ماحولیاتی پالیسیوں کو دنیا مان رہی ہے، وزیر اعظم

ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی مسائل و مشکلات کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان 2030 تک دنیا میں کلین توانائی پیدا کرنے والا ملک ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ آبی وسائل کو استعمال میں لاکر زیرو کاربن انرجی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اشتراک کی پیشکش کرتا ہوں۔

ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں سے نمٹنا ہمارے لیے چیلنج ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان نے 85 ہزار گرین جابز فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گرین شعبے میں مزیدایک لاکھ نوکریاں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں