امریکا:مسلمانوں پرپابندیاں روکنےکابل منظور


امریکی ایوان نمائندگان میں مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

بل کو216 میں سے208  ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ بل مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا۔

اس بل کو نو بین ایکٹ کا نام دیا گیا ہے جو سابق امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پرامریکا میں متنازع سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں لایا گیا ہے۔اسے قانون بننے کے لیے امریکی سینیٹ سے پاس کرانا بھی لازمی ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورمیں کئی مسلمان ممالک پر امریکا سے متعلق سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس پر احتجاج بھی کیا گیا تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

امریکی سینیٹ نے ایشیائی باشندوں سے ناروا سلوک کی روک تھام کا بل بھاری اکثریت سے منظور کیا ہے۔ بل کے حق میں94اور مخالفت میں صرف ایک ووٹ آیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کی حیثیت دینے کا بل منظور،، سینیٹ سے منظوری کے بعد واشنگٹن امریکا کی  51ویں ریاست بن جائے گا۔


متعلقہ خبریں