بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

26 سالہ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز 52 اننگز میں مکمل کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 60 اننگز میں تیز ترین 2 ہزار رن بنائے تھے۔

بابراعظم ویرات کوہلی کا ایک اور عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

ویرات کوہلی نے بابراعظم کو کیا مشورہ دیا؟

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی تھی۔

بابراعظم کو چار میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں