سندھ: کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، 855 متاثر

سری لنکن کرکٹ اسٹاف میں کورونا پھیل گیا

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 11 افراد جاں بحق جب کہ 855 متاثر ہو گئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 587 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 76 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے 410 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار 801 ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 48 مریض وینٹی لیٹر ز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں