دوسرا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے نے پاکستان کو شکست دے دی


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان زمبابوے سے پہلی بار ٹی20 میچ ہارا ہے۔

ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ اننگ کھیلنے والے محمد رضوان کی وکٹ جلد گرنے کے بعد قومی ٹیم سنبھل کر کھیل نہ سکی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 45 گیندوں پر 41 کی سست رفتار اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے گیند بازوں کی اچھی بولنگ کے باعث زمبابوے کے بلے باز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے اور مقررہ 20 اوورزمیں  9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے  لیوک جانگوے اور ریان برل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں