ہم سیاحت سے پیسہ کما کر اپنے قرضے ادا کرسکتے ہیں، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے شریف خاندان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مری میں کوئی اسپتال نہیں ہے، ایک فیملی کا مری میں بہت بڑا گھر بنا ہوا تھا، اس فیملی نے 83 کروڑ روپے گھر کی خوبصورتی پرخرچ کیے۔

مری میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شکر ہے کسی نے مری میں جنرل اسپتال بنانے کا سوچا۔ عوام کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے۔

عمران خان نے کہا کہعوام کی سب بڑی ضرورت یہ ہوتی ہے کہ حکومت ان کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھے۔ مری میں بہت زبردست کام ہو رہے ہیں۔ موجودہ حکومت عام آدمی کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سیاحتی مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سیاحت پاکستان کا مستقبل ہے، میں ان خوش قسمت پاکستانیوں میں سے ہوں جس نے پورا پاکستان دیکھا۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سیاحت سے پیسہ کما کر اپنے قرضے ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان سیاحت کے فروغ سے کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں بہت سے مری اور نتھیا گلی بن سکتے ہیں۔ پاکستان اب بدلنے والا ہے، ا ب تمام علاقوں میں ڈویلپمنٹ ہوگی۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے سیاحت بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات سے کہیں زیادہ ہم سیاحت کے ذریعے پیسہ کماسکتے ہیں۔ مری میں وزیر اور بڑے بڑے لوگ مفت رہائش کرتے تھے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاحت کے لئے نئے پوائنٹ کھولیں۔ مری میں اتنے لوگ آجاتے ہیں کہ چلنے کی جگہ نہیں ہوتی۔ سیاحت سےمقامی لوگوں کو روزگار ملے گا، لوگ شہروں کا رخ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 5 سال کے دوران غربت میں کمی آئی ہے۔ ریاست کمزور اور غریب طبقے کی مدد کرتی ہے تو اللہ کی برکت آتی ہے۔ مدینہ کی ریاست کے اصول اپنانے سے غیر مسلم بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے والے ممالک خوشحال ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں