کورونا: ٹوکیو موٹر شو 67 سالوں میں پہلی بار منسوخ

کورونا: ٹوکیو موٹر شو 67 سالوں میں پہلی بار منسوخ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نئی گاڑیوں کی نمائش سے متعلق ٹوکیو موٹر شو کو 67 سال میں پہلی بار منسوخ کردیا گیا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹوکیو اولمپکس گیمز کے منتظمین میگا ایونٹ کرانا کی تیاری کررہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے جاپان 25 اپریل سے 11 مئی تک ٹوکیو، اوساکا اور دو دیگر صوبوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے جارہا ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم یوشیہاد سوگا ملک کے متعدد حصوں بشمول ٹوکیو اور اوساکا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: بین الاقوامی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

جاپان اس وقت کوڈ 19 وائرس کے متعدی قسموں میں اضافے کا سامنا کرہا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ٹوکیو موٹر شو، جو 1954 میں شروع ہوا تھا، عام طور پر ہر دو سال بعد ہوتا ہے، اکتوبر میں منعقد ہونا تھا۔

جاپان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 2019 میں ہونے والے موٹر شو تقریبا 13 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔

تنظیم کے چیئرمین اور جاپان کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے صدر  اکیو ٹویوڈا  کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو اس لیے منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ “ہمارے مرکزی پروگرام کو محفوظ اور محفوظ ماحول میں پیش کرنا مشکل تھا”۔

شو کے منتظمین نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا کے دوران آن لائن منعقد ہونے والی دیگر اہم نمائشوں کے برعکس اس کو ورچول ایونٹ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کوورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائقین کو ٹوکیو اولمپکس 2020 اور پیرا اولمپکس میں شرکت کی اجارت نہیں ہوگی۔ اولمپک گیمز 23 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں