سورج کی واضح ترین تصویر سامنے آ گئی


ایک آسٹروفوٹوگرافر نے سورج کی دس ہزار تصاویر پر مشتمل ایک گہری سرخ رنگ اور تپش دکھاتی ہوئی تصویر جاری کی ہے جسے آج تک کی تاریخ کی واضح ترین تصویر کہا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میگارتھی نامی فوٹوگرام گزشتہ تین سال سے سورج اور چاند کی تصاویر بنا رہے ہیں تاہم رواں سال انہوں نے ایک منفرد چیلنج مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر نے ایک الٹرا شارپ سولر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سورج کی ہزاروں تصاویر لیں اور انہیں تہہ در تہہ یکجا کر کے ایک مکمل جامع اور واضح ترین تصویر تخلیق کر دی۔

230 میگا پکسل کی اس تصویر میں سورج کو گہرائی میں دیکھایا گیا ہے جو سیاہ آسمان میں سرخ رنگ کی تیز روشنی چھوڑ رہا۔

تصویر سے متعلق بات کرتے ہوئے میگارتھی نے کہا کہ وہ مکمل تصویر سامنے آنے پر بہت خوش ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اس طرح کی مزید تصاویر بھی بنائے گا۔


متعلقہ خبریں